وزیراعلیٰ نے پنجاب میں ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے، مردان علی زیدی

لاہور( نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر یوتھ ونگ لاہور مردان علی زیدی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب میں ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے آئندہ سال 4 شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ سے شہریوں کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی، لاہور میں مختلف وفود سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خوبصورت سڑکوں کاجال بچھایا جا رہا ہے، لاہور میں ایل او ایس (نالے) کی سڑک تعمیر کر کے لاکھوں شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کی ہیں، انہوں نے کہا کہ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ایل او ایس (نالے) کی سڑک کا نام شہباز روڈ رکھا جائے۔