ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا گستاخانہ نمائش کیخلاف مظاہرہ ، امریکی پرچم نذر آتش

لاہور (آن لائن) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے لاہور پریس کلب پریس کلب کے باہر امریکن نجی کمپنی کی گستاخانہ نمائش کیخلاف قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا بطور مذمت امریکی پرچم بھی نذر آتش کیے اور زبردست نعرہ بازی کی ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان ، مولانا محمد نعیم بادشاہ، مفتی سید عاشق حسین ،قاری محمد حنیف حقانی ، علی عمران شاہین ، محمد شفیق قادری، مولانا عبد النعیم ، ڈاکٹر شاہد نصیر ، حافظ شعیب الرحمن ، مولانا عمر حیات ، مولانا حسین احمد اعوان ، علامہ مصطفی چشتی ، شان علی قادری، ظفر ونڈرا، حکیم محمد افضل چغتائی نے مطالبہ کیا کہ 57مسلم ممالک کے حکمران گستاخانہ شیطانی نمائش کیخلاف امریکہ سے سخت احتجاج کریں نفرتوں کے یہ سوداگر شیطانی حرکت سے دنیا کی مختلف تہذیبوں میںتصادم کراکے عالمی امن تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔