مومن کبھی جھوٹی گواہی نہیں دیتا، علامہ اسلم صدیقی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے کہا ہے کہ مومن ہمیشہ اللہ اور اس کے رسولؐ کے بتائے ہوئے طریقوں پر زندگی گزارتے ہیں یہ وہ ولوگ ہیں، جو کبھی جھوٹی گواہی نہیں دیتے، کسی شخص نے آنحضرت سے سوال کیا کہ حضور ؐ کیا مومن جھوٹ بول سکتا ہے، تو آپؐ نے فرمایا ہرگز نہیں مومن کبھی جھوٹ نہیں بول سکتا اور نہ ہی جھوٹی گواہی دے سکتا ہے، سجدہ اور اطاعت صرف اللہ ہی کے لئے ہے۔