لوڈشیڈنگ سے صنعتی شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے: میاں مقصود احمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کی وجہ سے عوام کی زندگی اجرن بن گئی ہے شہروں اور دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ تاحال جاری ہے جس کی وجہ سے پیداوار اور کھپت میں ماہرین کی طرف سے ساڑھے تین ہزار میگاواٹ کا فرق بتایا گیا ہے ۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صنعتوں میں خاص طور پر ٹیکسٹائل کے شعبے پر اس کا شدید منفی اثر پڑرہا ہے اس کے علاوہ شہریوں کی گھریلو، سماجی اور کاروباری زندگی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے ۔