لاہور ائرپورٹ پر اشتہاری قاتل کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام، گرفتار کر لیا گیا

لاہور ائرپورٹ پر اشتہاری قاتل کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام، گرفتار کر لیا گیا

لاہور (خبرنگار) لاہور ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے مفرور اشتہاری قاتل کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بناکر اسے گرفتار کر لیا۔گزشتہ روز شاہین ائرلائنز کی پرواز این ایل 766 کے ذریعے دبئی جانیوالے مسافر یاسر علی شاہ کی حرکات و سکنات پر شک گزرنے پر انسپکٹر طارق مسعود نے پوچھ گچھ کی تو ملزم گھبرا گیا جس پر پتہ چلا ملزم یاسر کے خلاف تھانہ صدر گجرات میں مقدمہ درج ہے۔ ملزم نے فائرنگ کرکے 7 افراد کو زخمی اور ایک عورت صفیہ بی بی کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد وہ مفرور ہو گیا۔ پولیس اسے گرفتار نہ کر سکی۔ گزشتہ روز دبئی جاتے ہوئے گرفتار ہوا۔
اشتہاری گرفتار