عوام غیرملکی سرمایہ کاری سے جلد مستفید ہوں گے، افضل کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے عوام جلد مستفید ہوں گے ۔ترقیاتی منصوبوں سے ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھ رہا ہے ۔دیہی روڈز پروگرام ،میٹرو،اورنج ٹرین منصوبہ کے بعد سیف سٹی پراجیکٹ سے سفری مسائل میں کمی اور سینکڑوںسہولیات میسر آئیں گی ۔یوتھ اینڈ سپورٹس ڈویلپمنٹ کے تحت بااثر افراد کے زیر قبضہ سرکاری اراضی واگزار کرواکر پلے گراﺅنڈ اور پارک بنوائیں گے ۔