سی پی ایس پی ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا : پروفیسر خالد مسعود گوندل

لاہور( پ ر) آل پاکستان ذیا بیطس اور اینڈ وکرائن سوسائٹی کے زیر اہتمام قومی ذیا بیطس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے ماہرین ذیا بیطس اور طبی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ سوسائٹی کے صدر پروفیسر محمد بلال نے خطبہ استقبالیہ میں کانفرنس کے اغراض و مقاصد اور ذیا بیطس کے علاج و معالجہ کے اصول و ضوابط بتائے ۔ بین الاقوامی ذیا بیطس فیڈریشن کے صدر پروفیسر عبدالصمد شیرا نے ذیا بیطس پر سیر حاصل لیکچر دیا کانفرنس کے مہمان خصوصی پروفیسر خالد مسعود گوندل قائم مقام صدر سی پی ایس پی نے بتایا کہ کالج 73 مضامین میں فیلو شپ کر وا رہا ہے اور اس کے21 ہزار سے زائد ٹرینی ڈاکٹرز 3 ہزار سے زائد سپروائزرز کے زیر نگرانی272 ملکی اور بین الاقوامی اداروں میں تربیت کے مختلف مراحل میں ہیں۔ سی پی ایس پی ملک کو معیاری ماہرین ذیا بیطس کی فراہمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ موجودہ کونسل نے بین الاقوامی اداروں کے متوازی ذیا بیطس اور اینڈ وکرائن میں فیلو شپ کا آغاز کیا ہے۔