سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اہم اجلاس کل ہو گا پنجاب میں تعینات کئی افسروں کو گر یڈ 20 میں ترقیاں دی جائیں گی

لاہور (آئی این پی) سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اہم اجلاس (کل) منگل کو ہو گا جبکہ پنجاب میں تعینات متعدد افسروں کو گریڈ20 میں ترقیاں دی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق کل ہونیوالے اجلاس میں ہوم سیکرٹر ی پنجاب میجر (ر) اعظم سلمان ‘چیئرمین پی این ڈی عرفان الٰہی ‘ملک سرفراز اعوان ‘چیئرمین وزیر اعلی معائنہ ٹیم عرفان علی‘ سیکرٹری مواصلات میاں مشتاق احمد ‘ ایڈ یشل چیف سیکرٹری توانائی جہانزیب خان ‘سیکرٹری سپورٹس محمد خان کچھی ‘سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک سمیت پنجاب سے 20کے قر یب افسروں کو گر یڈ21میں تر قی کی منظوری دی جائیگی ۔