سعودی عرب یمن تنازعہ کو مسلکی تصادم بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں:مولانا امجد

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءاسلام کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ عالم اسلام اور پا کستان کے خلاف سازشوں کا مقابلہ اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ہے امت کے در میان اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ،سعودی عرب یمن تنازعہ کو ایک سازش کے ذریعے مسلکی تصادم بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں وہ جامعہ علوم شرعیہ کے سالانہ جلسہ دستار بندی سے خطاب کررہے تھے اجتماعات سے مو لا نامفتی حسن ،مولانا حافظ محمدطارق ،مولانا مفتی محمدعثمان ،مفتی شمس الحق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ،حاجی عبد الرزاق ،جمال عبدالناصر ،حافظ عبدالواجد ،چوہدری ابوہریرہ اور دیگر موجو د تھے مو لا نامحمدامجد خان نے کہا کہ امام کعبہ کے دورہ پا کستان اور پا کستانی سیا سی اور عسکری قیا دت کے دورہ سعودی عرب سے دو نوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو ں گے انہوں نے کہا کہ حر مین شریفین کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کی جا ئے گی ،مو لا نامحمد امجدخان نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور یہ واحد ادارے ہیں جو تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباءکو تمام سہولیات بھی فری مہیا کرتے ہیں ۔