سعودی عرب کی حمایت میں پاکستان موقف کھل کربیان کرے، جماعت اہلحدیث

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سعودی عرب کا ساتھ دینے کے لیے پاکستان اپنا موقف کھل کر بیان کرے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے گذشتہ روز جامعہ دارالقدس لاہور میں جماعتی ذمہ داران کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ قدیمی اور مضبوط ترین ہے۔ نظریاتی و روحانی تعلق کے ساتھ ساتھ اخلاص اور باہمی مفادات کے تبادلہ کی بنیاد پر یہ رشتہ انتہائی مضبوط اور مستحکم ہے۔