سردجنگ کے بعد دنیا میں پراکسی جنگوں کا دور شروع ہو گیا: سردار آصف علی

لاہور(خبرنگار) سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا کہ سردجنگ کے خاتمہ کے بعد دنیا میں پراکسی جنگوں کا دور شروع ہوگیا جس کا نقصان سب سے زیادہ پاکستان کو ہوا اور 60 ہزار پاکستانی مارے گئے، اسلام الحق ایک نظریاتی کارکن تھے بدقسمتی سے ہمارے ہاں نظریاتی لوگ کم ہوتے جارہے ہیں، دنیا مارکیٹ اکانومی بنتی جارہی ہے جہاں پرسودا بیچنے والے اور خریدنے والے ہی رہ گئے ہیں ہمیں نظریاتی لوگوں کی قدر کرنی چاہیے، وہ پیپلزپارٹی کے بانی کارکن اسلام الحق کی جمہوریت اور معاشرے کی ترقی کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لاہور پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے تھے، ریفرنس سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما پروفیسر اعجاز الحسن، پروفیسر عزیزالدین، منو بھائی، پرویز صالح، مسرت اعجازالحسن، روبین جمیل، گلوکار جواد احمد، زاہد ذوالفقار خان، آصف خان، افتخار شاہد، پرویز مجید، لیاقت علی بھٹی، فاروق طارق ، ثمینہ اسلام الحق، فضل بٹ، ثاقب وڑائچ، پروفیسر عنایت ملک، پروفیسر سرور، تحسین احمد، پروفیسر ظفر نے خطاب کیا۔