سالانہ عالمی محفل حسن قرات کل جامعہ فتحیہ میں ہوگی : میاں عفان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ فتحیہ ذیلدار روڈ اچھرہ کے ناظم اعلیٰ میاں محمد عفان نے بتایا کہ 7 ویں سالانہ عالمی محفل حسن قرات 5 مئی بروز منگل بعد نماز مغرب جامعہ فتحیہ ذیلدار روڈ اچھرہ لاہور میں سابق ایم پی اے حافظ میاں محمد نعمان کی صدارت میں منعقد ہوگی۔