دشمن فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں، اتحاد، اتفاق پر پہرا دینا ہوگا: امام کعبہ

دشمن فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں، اتحاد، اتفاق پر پہرا دینا ہوگا: امام کعبہ

اسلام آباد (آن لائن) امام کعبہ ڈاکٹر شیخ خالد بن عزیز الغامدی نے کہا ہے دشمن فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں باہمی اتحاد و اتفاق پر پہرا دینا ہو گا۔ مسجد الحرام میں لاکھوں مسلمانوں کی امامت کے وقت کی کیفیات الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا ہے پاکستان میں میرا استقبال پاکستان میں حرمین شریفین سے مسلمانوں کی محبت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ کشمیر اور فلسطین کے لوگ اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں جن کی مدد کرنا اچھی بات ہے۔ ہمیں چاہئے ہم اسلام کے اصولوں کے مطابق اتحاد و اتفاق سے زندگی گزاریں۔ انہوں نے کہا فرقہ وارانہ چپقلش ایک نئی چیز ہے پہلے اس کا وجود نہیں تھا۔ بعض معمولی اختلافات کے باوجود مسلمانوں میں محبت، رحم اور یکجہتی کے عناصر غالب تھے۔ سب مسلمان علماءتفریق کے مخالف ہیں۔
امام کعبہ