حضرت علیؓ کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرالمومنین سیدنا حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کا یوم ولادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا کہ اس سلسلہ میں ریلیاں، سمینارز اور تقریبات منعقد کی گئیں، عالمی امن اتحاد کونسل کے زیر اہتمام ناصر باغ سے الحمرا ہال تک جشن میلاد علیؓ امن ریلی نکالی گئی، بعد ازاں انٹرنیشنل سیرت علیؓ امن کانفرنس ہوئی جس سے علامہ مشتاق جعفری نے خطاب کیا۔ دریں اثناء تنظیم مشائخ عظام کے امیر اور چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی، صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی، منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم علامہ سید فرحت حسین شاہ، علامہ امداد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر، علامہ محمد حسین آزاد، علامہ عثمان سیالوی نے سیرت حضرت علیؓ کے حوالے سے تقریبات میں خراج عقیدت پیش کیا۔