تین سرکاری تعطیلات کے بعد حج درخواستوں کی وصولی آج سے دوبارہ شروع ہوگی، فقہ جعفریہ کی خواتین کیلئے محرم کی شرط ختم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تین سرکاری تعطیلات کے بعد سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے دوبارہ شروع ہوگی جوجمعہ8مئی تک جاری رہے گی۔دریں اثناء وزارت مذہبی امور نے فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے خواتین حاجیوں کیلئے محرم کے ساتھ حج پر جانے کی شرط ختم کردی ہے اور بینکوں کو ان خواتین کے حج درخواست فارم جمع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔