بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ برقرار رکھنے کیلئے ظلم وستم کی انتہا کردی، طارق غوری

لاہور(پ ر ) یوتھ فورم فار کشمیرکے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب زیر صدارت چیف آرگنائزر پنجاب طارق احسان غوری گلبرگ میں منعقد کی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ برقرار رکھنے کیلئے وہاں ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی جارہی ہیں مگر امن کے عالمی ٹھیکیدار وں نے اپنی آنکھیں بند کر کے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔