بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کی کامیابی کا تناسب 50فیصد بھی نہیں، اشرف بھٹی

لاہور(خبر نگار)پیپلزپارٹی کے رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حالیہ کنٹونمنٹ ایریازمیں ہونیوالے بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں 199میں سے67 وارڈز پرکامیابی جبکہ 132پرشکست درحقیقت ن لیگ کی بدترین ناکامی ہے ،حکمران جماعت کی کامیابی کاتناسب پچاس فیصدبھی نہیں۔عوام آج بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں ۔