آگاہی آرگنائزیشن کی سالانہ تقریب

لاہور(پ ر) آگاہی آرگنائزیشن کے زیراہتمام سالانہ تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں سٹاف کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ایوارڈ اور انعامات تقسیم کیے گئے، آگاہی کے سی ای او مبارک علی سرور نے سٹاف کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بتایا کہ آگاہی 2004 سے پاکستان کے مختلف اضلاع میں عوام کی فلاح کے لئے کام کررہی ہے اور آگاہی کے کام کو بہتر بنانے کیلئے میں محنتی سٹاف کا شکرگزار ہوں، تقریب میں قاضی عظمت عیسیٰ، خلیل طاہرسندھو، میری گل، رمیش سنگھ اروڑا، فراقت علی، قاضی شعیب بابر اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔