اسلام دشمنوں نے دنیا بھر میں مسلمانوں کے گرد گھیرا تنگ کر رکھا ہے ، عبد الغفار روپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ عالم اسلام کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،کفار دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف زندگی کا گھیرا تنگ کیے ہوئے ہیں۔ کشمیر، فلسطین، افغانستان اور برما جیسے خطوں میں ہونیوالی نسل کشی کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط حکمت عملی تیار کی جائے ۔ تمام اسلامی ممالک کے سربراہان اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہونے والی سازشوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مضبوط اتحاد کو فروغ دیں۔ اسلامی ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کو خراج تحسین پیش کیا۔