ضمیر فروشی خدا کا خوف اور آخرت کی جوابدہی کا احساس ختم ہونے کا نتیجہ ہے ، راغب نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ناظم اعلی جامعہ نعیمہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ سیا سی قیادت کا امتحان ہے کہ وہ ایسا راستہ تلاش کرے جس کو اپنا کر بیلٹ کی رازداری بھی برقرار رہے اور ضمیرفروشوں کی منڈ ی بھی نہ سجے۔ضمیر فروشی خداکے خوف اور آخرت کی جواب دہی کے احساس کا بڑی حد تک اٹھ جانے کا نتیجہ ہے ۔سیاسی پارٹیوں کے قائدین کا بھی فرض بنتاہے کہ وہ اقرباء پروری کی بجائے اہل افراد کو ٹکٹ جاری کریں ،تاکہ بد گمانی کا خاتمہ ہواور اصول پرستی فروغ پائے ۔معاشرے میں جب تک شعور بیدار نہیں ہوتا اس وقت تک ضمیروں کی خریدو فروخت پر قابو پانا ناممکن ہے ۔