ہائیکورٹ: ڈگری کی تصدیق نہ کرنے پر چیئرمین نیوٹیک کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے ٹیکنکل بورڈ کی جاری ڈگری کی تصدیق نہ کرنے پر چیئرمین نیوٹیک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جبکہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کو شو کاز نوٹس جاری کردیئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس نے بیس سال قبل ٹیکنیکل کالج سے ڈپلومہ کیا، حالیہ دور میں ڈگریوں کی تصدیق کا سلسلہ شروع ہوا تو ٹیوٹا کو ڈگری کی تصدیق کے لیے درخواست دی جس نے یہ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے درخواست نیوٹیک کو ارسال کر دی، دونوں ادارے اس سلسلے میں خاموشی اختیار کر لی ہے اور کوئی جواب نہیں دے رہے۔ چیئرمین نیوٹیک قابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری ہونے کے باوجود پیش نہیں ہو رہے، عدالت نے ٹیوٹا کے چیئرمین کے پیش ہونے پروارنٹ گرفتاری واپس لے لئے۔