کل جماعتی تحریک ناموس رسالت کا اجلاس، جمعہ کو ملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالت منانے کا اعلان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) کل جما عتی ’’تحریک ناموسِ رسالتؐ‘‘ کا اجلاس لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں مولانا قاری محمد یوسف احرار کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں دینی جماعتوں نے کل جمعہ5جون کوملک بھر میں ’’یوم تحفظ ناموسِ رسالت ؐ منانیکا اعلان کیا ‘‘ہے علامہ محمد ممتاز اعوان حافظ حسین احمد، مولانا غلام حسین نعیمی علامہ شعیب الرحمن، مولانا محمد نعیم بادشاہ، قاری محمد حنیف حقانی، علامہ وقار حیدر نقوی، مفتی عاشق حسین، میاں محمد اویس، مولانا پیر سلمان منیر نے شرکت کی اجلاس میںامریکی دبائوا تحفظ ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ 295/Cمیں ترمیم کے ذریعے اسے غیر موثر بنانیکی سازش پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔