پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا : ثمینہ گھرکی

لاہور( خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھ جا نے سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا عالی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا جو ریلیف پاکستان کو ملاتھا حکومت نے وہ ریلیف عوام کو نہیں دیا بلکہ سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے رمضان سے پہلے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے ۔