پاکستان آگہی پروگرام ، مقامی سکول کے اساتذہ اور طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

لاہور(خصوصی رپورٹر) جناح اسلامیہ ہائی سکول شاہدرہ کے طلبا اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے سادات ماڈل ہائی سکول شاہدرہ‘لاہورریڈ کالج جی ٹی روڈکوٹ شہاب الدین شاہدرہ ،علی آئیڈیل ہائی سکول عابد مارکیٹ چونگی امرسدھوکا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد201تھی ۔