لاہور سمیت کئی شہروں میں لوڈشیڈنگ جاری، معمولات زندگی متاثر

لاہور + نارنگ منڈی (کامرس رپورٹر + نامہ نگار) ملک میں گزشتہ روز بھی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا، شب برأت کے سلسلے میں روزہ رکھنے والوں کیلئے لوڈشیڈنگ نے روزہ مزید سخت کردیا مغرب کے وقت بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ انڈسٹریز کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے باعث گھریلو اور عام صارفین کو شارٹ فال کا تمام بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش نے لوڈشیڈنگ کے عذاب میں کمی کردی ہے جبکہ دیگر شہروں میں بار بار ہونے والی لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہونے لگے۔ شہروں میں بارہ گھنٹے جبکہ دیہات میں اٹھارہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔ کئی شہروں میں درجہ حرارت میں کمی سے بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ میں معمولی کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ دو روز سے بیس ہزار میگاواٹ سے کم کی سطح پر آگئی ہے۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 19740 میگاواٹ جبکہ پیداوار 13510 میگاواٹ رہی۔ طلب و رسد میں 6230 میگاواٹ کا فرق رہا۔ نارنگ منڈی وگردونواح میں شب بارات کے موقع پر واپڈا نے رات کو بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کی نمازیوں اور شہریوں کو شدید پریشانی اٹھانا پڑی۔مساجدمیںعلماء اکرام اورنمازی شدیداحتجاج کرتے رہے اورواپڈاکوکوستے رہے۔