عالمی ادارہ صحت اسلام آباد کے اعلیٰ وفد کا پنجاب ہیلتھ کمشن کا دورہ ، نجی شعبے کے معالجین کیلئے تربیتی مہم شروع کرنے کی تجویز

لاہور( کامرس رپورٹر) عالمی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے اعلیٰ وفد نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا دورہ کیا اور چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان سمیت کمیشن کی اعلیٰ انتظامیہ سے ملاقات کی ۔ وفد میں شامل ڈاکٹر ظریف الدین خان ، ڈاکٹر لامیہ اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزر پنجاب سے ڈاکٹر جمشید نے نیشنل ایم این سی ایچ پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے تعاون سے پنجاب بھر میں ماں اور بچے کی صحت سے منسلک نجی شعبے کے معالجین کیلئے ایک تربیتی مہم شروع کرنے کی تجویز بھی دی ۔ ڈاکٹر محمد اجمل خان نے وفد کو بریفنگ دی اور عطائیت کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب کے اشتراک سے جاری پی ایچ سی کی منظم کوششوں کا ذکر کیا ۔