روہنگیا مسلمانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کیا جا رہا ہے ، طاہر القادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر اقوام عالم کی بے حسی قابل افسوس ہے، اوہنگیا مسلمانوں سے انکے بنیادی انسانی،مذہبی حقوق چھین لئے گئے ،انہیں بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کیا جا رہا ہے اور اسلام دشمن اقوام متحدہ مسلمانوں کے قتل و غارت گری کا تماشہ دیکھ رہی ہے، جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا انسانی نسل کشی کی بدترین مثال پر مسلم حکمرانوں اور اقوام متحدہ کی خاموشی انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے، 5جون بروز جمعہ کو یوم احتجاج منائے گی۔ جماعت اہلسنّت ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے اعلان کیاہے کہ جمعہ 5جون کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا۔ آج صبح 10:30 بجے جی پی او چوک بیرون لاہور ہائی کورٹ میں وکلاء سول سوسائٹی اور شہریوں کی جاب سے مظاہرہ کیا جائے گا۔ مظاہرہ کا اہتمام وکلاء تنظیمو ں حرمت رسول ﷺ لائرز موومنٹ اور الامہ لائرز فورم نے کیا ہے ۔