جنرل ہسپتال میں پیدائشی طور پر ٹیڑھے پاﺅں والے بچوں کے علاج معالجہ کی مفت سہولت فراہم کر دی گئی ہے ، انجم حبیب وہرہ

جنرل ہسپتال میں پیدائشی طور پر ٹیڑھے پاﺅں والے بچوں کے علاج معالجہ کی مفت سہولت فراہم کر دی گئی ہے ، انجم حبیب وہرہ

لاہور)کامرس رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا ہے کہ جنرل ہسپتال میں پیدائشی طور پر پٹھوں کی کمزوری کے باعث ٹیڑھے پاں والے بچوں کے علاج معالجہ کی مفت سہولت کی غرض سے جنرل ہسپتال کے ہڈی وارڈ میں باضابطہ طور پر علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ”ورلڈ کلب فٹ ڈے“کے عالمی دن کے موقع پر جنرل ہسپتال میں منعقدہ تقریب کے شرکاءسے خطاب میں کیا۔اس موقع پرپروفیسر عرفان محبوب ،ڈاکٹر نوید احمد، ڈاکٹرمدثر صدیق ، نرسنگ طالبات سمیت دیگر بھی موجود تھے۔