ترقی و خوشحالی کے لئے ملک سے کرپشن اور ناانصافی کا خاتمہ ضروری ہے : چودھری سرور

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے صوبائی آرگنائزر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ ترقی و خوشحالی کے لئے ملک سے کرپشن اور ناانصافی کا خاتمہ ضروری ہے حکمران تھانہ کلچر ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں انصاف لائرز فورم کے وفد سیگفتگو کر رہے تھے۔ دریں اثناء تحریک انصاف کے سابق صدر اعجاز چودھری نے ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے 4 نہتے کارکنوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور قرار دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) خیبر پی کے میں اپنی بدترین شکست کا خون بہا کر بدلہ لے رہی ہے۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف لاہور کے سابق صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی پالیسیوں کے باعث ملک غربت و بدامنی کا شکار ہو رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کرے ۔