بختاور اور آصفہ نے اپنے والد زرداری اور بھائی بلاول کے درمیان اختلافات ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا: این این آئی کا دعویٰ

لاہور( این این آئی)آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان موجود اختلافات ختم کرنے میں بختاور اور آصفہ نے اہم ترین کردار ادا کیا۔یہ بات میڈیا رپورٹ میں زرداری خاندان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتائی گئی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 30 نومبر 2014 کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر لاہور سے لندن چلے گئے تھے جس کے بعد ان کے اپنے والد اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان اختلافات کی افواہیں سامنے آنا شروع ہوگئی تھیں۔ این این آئی نے دعویٰ کی ہے کہ ذرائع کے مطابق بختاور اور آصفہ اپنی خالہ صنم بھٹو کے ہمراہ گزشتہ دو ماہ سے متحرک تھیں اور بلاول پر دبائو ڈال رہی تھیں کہ وہ معمولی مسائل کو نظر انداز کرکے سیاست میں اپنے والد کے نقش قدم پر چلیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں بہنیں بلاول کے غصے کو ٹھنڈا کرنے میں کامیاب رہیں اور پی پی پی چیئرمین واپس آنے اور اپنے والد کی رہنمائی میں سیاسی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے رضا مند ہوگئے۔