بجلی کے بلوںمیں وارآن ٹیرر ٹیکس ظلم عوام کی کمر ٹوٹ جائیگی : لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ2015-16میں بجلی کے بلوں میں وارآن ٹیرر کے نام سے مجوزہ نئے ٹیکس کی شد ید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوا م پہلے ہی ظالمانہ ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں پرٹیکس لگانے سے ان کی کمر ٹوٹ جائے گی۔