باعزت بقا ، عزت ، دولت اور طاقت کا حصول صرف علم سے ممکن ہے ، مجاہد کامران

لاہور(سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا گزشتہ چند صدیوں میں نئے علم کی تخلیق میں قابلِ ذکر حصہ نہیں ہے اور یہ قرآن پاک کی ہدایات کے خلاف ہے وہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے دوسرے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے کانووکیشن میں 2014 میں پاس آئوٹ ہونے والے فارم ڈی کے 138 طلباء و طالبات میں ڈگریاں اور تین طلباء میں گولڈ میڈل تقسیم کئے گئے نیپال کے طالبعلم اجے رام جسوال کلوار نے اپنے سیشن میں پہلی پوزیشن لے کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا اس موقع پر کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی و پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر احمد بٹ ، کنوینر ڈاکٹر سید نوازشِ حسین، فیکلٹی ممبران ،طلباء و طالبات اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ باعزت بقا، عزت ،دولت اور طاقت کا حصول صرف اور صرف علم کی وجہ سے ہی ممکن ہے۔