بابائے سبزہ زار چودھری فضل احمد انتقال کر گئے

لاہور( خبر نگار) معروف سماجی شخصیت اور سبزہ زار ویلفیئر فیڈریشن کے نائب صدر چودھری فضل احمد طویل علالت کے بعد بدھ کو انتقال کر گئے ۔ انہیں سبزہ زار ایچ بلاک کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ سبز ہ زار ویلفیئر فیڈریشن کے صدر سعید آسی اور یگر عہدیداروں قاضی سجاد اکبر ، محمد افضل خاں ، یسیٰن فاروقی ، میاں محمد ریاض ، محمد ارشدد ، چودھری عبد الخالق ، ارشد بٹ اور علاقے کے دیگر شخصیات ان کی تدفین کی رسومات میں شرکت کی اور ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ۔ سبزہ زار سکیم کی فلاح و بہبود کے لئے ان کی خدمات پرا نہیں بابائے سبزہ زار کا خطاب دیا تھا ۔ نون ویلفیئر فیڈریشن اور ایف بلاک ویلفیئر سوسائٹی کے پلیٹ فارم پر سبزہ زار اسکیم کے مسائل حل کی طویل جدوجہد کی ۔ ایف بلاک میں ہسپتال کی تعمیر اور کلثوم نواز لیڈیز پارک کی تزئین و توسیع انہی کی کاوشوں کے ثمر ہے ۔ سبزہ زار ویلفیئر فیڈریشن اور ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران چوہدری فضل احمد کے انتقال کو علاقے کے مکینوں کے بہت بڑے نقصان سے تعبیر کی ہے ۔