آئین میں اسلامی دفعات کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں ، مولانا امجد

لاہور( خصوصی نامہ نگار) مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ وطن عزیز اور آئین میں اسلامی دفعات کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں ، ناموس رسالت کے قانون کے خاتمے اور اس میں ترمیم کی ہر سازش ناکام ہوگی قرآن اور پیغمبر انقلاب کے نظام کے نفاذ سے ہی وطن عزیز مشکلات سے آزاد ہوسکتا ہے ۔ شب برأت احتساب و حساب کی رات ہے ۔ نبی کریم ﷺ کی ذات سرمایہ حیات اور شریعت ا نفاذ ذریعہ نجات ہے وہ مدرسہ نور اسلام اعظم گارڈن میں سالانہ تقسیم اسناد اور جامع مسجد صدر لا ہور کینٹ اور جامعہ رحمانیہ میں شب برأت پر منعقدہ تقریبات سے خطاب کرر ہے تھے ۔