ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا: رانا مشہود
لاہور (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیںان خیالات کا اظہارانہوں نے ماہرین تعلیم کے وفد سے ملاقات کے دوران کیاانہوںنے کہا کہ ہر سال ہزاروں اساتذہ کی میرٹ پر تقرری ،اساتذہ کا تربیتی پروگرام، سکولوںاور کالجوں کی تعداد میں اضافہ ،سائنس و کمپیو ٹر لیبارٹریوں کا قیام ،نمایاں کارکردگی کے حامل اساتذہ اور طلباءوطالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم،غیر ملکی مطالعاتی دورے اور ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کو گارڈ آف آنر پنجا ب حکومت کی جانب سے ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم کے شعبہ میں بہتری کےلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔