اوپن یونیورسٹی کا عملہ اور ڈاک سسٹم فیل طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا
لاہور (لیڈی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لاہور ریجن کا عملہ اور ڈاک سسٹم فعل ہونے کے باعث طالبعلموں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ گھروں پرڈاک کا سلسلہ بالکل نہ ہونے کے برابر ہے جس سے طلباء میں مایوسی پائی جارہی ہے اور طلبہ آئے دن دفتر کے چکر لگا لگا کر تنگ آچکے ہیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لاہور ریجن کے عملہ سے جب خزاں 2015 کے اسائنمنٹ مارکس کے سلسلے میں رابطہ کیا جاتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ جلد ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا جائے گا جبکہ طلباء کے گھروں پر رزلٹ اور مارکس شیٹ بھی نہیں بھیجے جاتے جس سے طلباء تذبذب کا شکار ہیں۔ بی اے کے کوڈ 0429 کا ٹیوٹر نام اور ایڈریس ابھی تک اپ ڈیٹ نہیں کیا جاسکا اور اس کوڈ کی 2اسائمنٹس کی تاریخیں گزر چکی ہیں۔