پاکستان آگہی پروگرام، مقامی سکول کے اساتذہ اور طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر
لاہور (خصوصی رپورٹر) گلستان سعیدہ سکول حالی روڈ نزد امام بارگاہ گلبرگ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھنی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے جامعہ تجدید القرآن نورانی جامع مسجد صدر بازار لاہور کینٹ، اقراء تعلیم الاطفال، فضل پبلک ماڈل سکول پاجیاں رائے ونڈ روڈ، گورنمنٹ انڈسٹریل ہوم، شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 293 تھی۔