صوفی غلام مصطفی تبسم کا 126 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف شاعر، ادیب اور معلم صوفی غلام مصطفی تبسم کا 126 واں یوم پیدائش آج 4 اگست کو منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب صوفی تبسم اکیڈمی کے زیراہتمام آج شام 6 بجے اکیڈمی کے ہال میں ہو گی۔ جس میں معروف شاعر اور ادیب صوفی غلام مصطفی تبسم کی شخصیت اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔ تقریب میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔