تحریک انصاف سیالکوٹ کے 68 کارکنوں کی نظر بندی کیخلاف درخواست خارج
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے تحریک انصاف سیالکوٹ کے 68 کارکنوں کی نظربندی کیخلاف دائر درخواست میں آفس کے اعتراض اور عدم پیروی پر ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ آفس اعتراض میں کہا گیا تھا کہ نظربندی انتظامی حکم ہے جس کیخلاف داد رسی کیلئے پہلے مقامی ڈی سی او یا ہوم سیکرٹری سے رجوع کرنا چاہئے جبکہ درخواست گزار کے وکیل درخواست کی پیروی کیلئے عدالت میں پیش بھی نہیں ہوئے۔ درخواست تحریک انصاف سیالکوٹ کے صدر فاروق احمد کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔