گھرکی ہسپتال میں ہینڈ سرجری کے موضوع پر سیمینار
لاہور (نیوز رپورٹر) گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی سالانہ ہینڈ سرجری کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکہ سے پروفیسر ڈاکٹر تحسین اے چیمہ نے خصوصی لیکچر دیا۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر شہزاد جاوید‘ پروفیسر ڈاکٹر نعیم احمد‘ ڈاکٹر عتیق الزمان‘ ڈاکٹر رضوان اکرم‘ ڈاکٹر اعجاز احمد و دیگر سرجنز نے شرکت کی۔