ایل ڈی اے کے تین ڈپٹی ڈائریکٹروں کے تبادلے، ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملازمت سے برطرف
لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے تین ڈپٹی ڈائریکٹروں کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیز میں تعینات خواجہ محفوظ الحق کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف سٹیٹ مینجمنٹ ون تقرری کے منتظر نذیر احمد بھٹی کو ڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیز اور یاور عباس کو ڈائریکٹوریٹ آف سٹیٹ مینجمنٹ قائداعظم ٹائون میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ فنانس ڈائریکٹوریٹ میں تعینات سینئر اکائونٹنٹ ہارون خان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکائونٹس کا اضافی چارج دے دیا ہے۔ ایک سال سے زائد عرصہ تک ڈیوٹی سے غیرحاضر رہنے کی بنا پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء بدیع الزمان کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔