ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات مان لئے، جلد خوشخبری دینگے: خواجہ سلمان رفیق

ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات مان لئے، جلد خوشخبری دینگے: خواجہ سلمان رفیق

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کے تمام مطالبات مان لئے، خواجہ سلمان رفیق کہتے ہیں جلد خوشخبری دیں گے۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے ینگ ڈاکٹرز کی 40 ڈیمانڈز میں سے اکثر پر اتفاق ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا ڈاکٹروں کے مطالبات میں سے 2 پوائنٹس رہ گئے ہیں جن کو آج یا کل ہونے والے مذاکرات میں حل کرلیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے ان کے مطالبات کو 5 ستمبر تک پورا کردیا جائے۔ واضح رہے ینگ ڈاکٹرز نے اعلان کیا تھا پنجاب حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو ایک مرتبہ پھر ہسپتالوں میں کام بند کرکے احتجاج شروع کردیا جائے گا۔ ینگ ڈاکٹرز نے حکومت کو مطالبات تسلیم کرنے کے لئے 5 ستمبر تک الٹی میٹم دیا تھا۔