لاہور:ایک اورمریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق،تعداد25 ہوگئی

 لاہور:ایک اورمریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق،تعداد25 ہوگئی

لاہور ( نیوز رپورٹر) لاہورمیں ڈینگی وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد25ہو گئی ہے،سب سے زیادہ مریض میوہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق میوہسپتال لاہورمیں ایک اور مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ 30سالہ حنیف کاتعلق لاہورسے ہے، صوبے میں اب تک ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ میو ہسپتال میں 10،جناح ہسپتال میں 3،جنرل اور سروسز ہسپتالوں میں 2،2 مریض زیرعلاج ہیں۔ باقی مریض دیگر ہسپتالوں میں داخل ہیں۔لاہور کے علاوہ قصور،اوکاڑہ،شیخوپورہ اوربہاولپورکے اضلاع میں ڈینگی کا زیادہ خطرہ ہے۔