عمران کی وکٹیں گرنے لگیں، لغاری خاندان کا بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہلوگ آتے جاتے رہتے ہیں: عمر سرفراز چیمہ

عمران کی وکٹیں گرنے لگیں، لغاری خاندان کا بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہلوگ آتے جاتے رہتے ہیں: عمر سرفراز چیمہ

لاہور(آ ئی این پی) ملک میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی تحریک انصاف کی انتخابی اننگزکھیلنے سے پہلے ہی وکٹیں گرنا شروع ہوگئیں، ڈیرہ غازی خان کے لغاری خاندان نے قیادت کی جانب سے مسلسل نظراندازکئے جانے پر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ تحریک انصاف کے اندرونی ذرائع اور رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے کئی منتخب ہونے کی اہلیت رکھنے والے رہنماءپارٹی قیادت کی جانب سے مسلسل نظراندازکئے جانے کے باعث شدید مایوسی اور پریشانی کے عالم میں عمران خان سے اپنی راہیں جداکرنے کے منتظربیٹھے ہیں اگرچہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے پارٹی کی صفوں کے اندر ایسی پیشرفت سے لاعلمی کا اظہارکیا ہے تاہم رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے اندر دراڑیں پڑ چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان جو میڈیا پر دعوے کرتے پھر رہے ہیں کہ وہ جلد مخالفین کی مزیدوکٹیں گرائیں گے اب ان کی اپنی وکٹیں گرنے لگی ہیں ۔رپورٹ کے مطابق جن مایوس رہنماو¿ں نے پارٹی چھوڑنے کافیصلہ کیا ان میں ڈیرہ غازی خان کے سردارجمال خان لغاری اور سردار اویس خان لغاری ،چکوال کے ملک غلام عباس، خوشاب سے ملک امین اسلم اور مردان کے خواجہ خان ہوتی شامل ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات نے بعض ناراض رہنماو¿ں کے پارٹی چھوڑنے کی تردید یا تصدیق کرنے سے گریزکرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں جبکہ پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا لوگ آتے جاتے رہتے ہیں پی ٹی آئی اپنے نظریے اور پالیسیوں سے عمل پیرارہے گی۔