چڑیا گھروں میں 15 اکتوبر تک جانوروں اور پرندوں کے جوڑے مکمل کرنے کی ہدایت

صحافی  |  طیبہ ضیاءچیمہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے صوبہ بھر کے وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروںکے درمیان 15اکتوبر تک جوڑے مکمل کرنے کیلئے جانوروں اور پرندوں کی منتقلی کا عمل مکمل کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ انہوں نے انچارج افسران کو طے شدہ فیزنٹ شوٹنگ کیلئے مصنوعی نسل کشی سے حاصل شدہ مطلوبہ سے زائد از تعداد رنگ نیکڈ اور گرین فیزنٹس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔