مسلم ممالک متحد ہو کر مظلوم مسلمانوں کے تحفظ کا فریضہ انجام دیں: حافظ سعید
لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ شام میں نہتے مسلمانوں پر برسنے والا بارود اقوام متحدہ کو نظر کیوں نہیں آتا؟۔ مسلم ممالک متحد ہو کر مظلوم مسلمانوں کے تحفظ کا فریضہ انجام دیں۔ داعش جیسی تنظیموں کو مسلمانوں کیخلاف صلیبیوں و یہودیوںنے کھڑا کیا۔ بھارت وطن عزیز پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے اپنے ایجنٹ داخل کر رہا ہے۔ مسلمان رفاہی میدان میں پیچھے رہیں گے تو مغربی این جی اوز کو کھل کھیلنے کا موقع ملے گا۔ ضرورت مندوں کی خدمت کا درس رسول اللہﷺ نے دیا ہے۔ جماعۃ الدعوۃ ملک بھر میںرفاہی سرگرمیوں کیلئے نچلی سطح تک ریلیف کا نیٹ ورک تشکیل دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدر آباد، ماتلی اور کراچی میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں حافظ محمد سعید نے کراچی میں فلاح انسانیت فائونڈیشن کی نئی فائر ٹینڈر اور میت بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ داعش جیسی تنظیموں کو پروان چڑھا کر اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ مسلمانوں کیخلاف دہشت گردی کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے۔ وہ پاکستان میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ داخل کر رہا ہے جس کا واضح ثبوت ہندوستانی بحریہ کے حاضر سروس کل بھوشن کی گرفتاری ہے۔ شام کے مسلمانوں پر بارود کی بارش برسا کر مسلمان بچوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔ حلب پر ہونے والی بمباری خون میں لت پت نعشیں اقوام متحدہ کو نظر کیوں نہیں آتیں۔ فلاح انسانیت فائونڈیشن رفاہی کام کرکے سندھ میں احساس محرومی ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔ پاکستان کی سلامتی اور دفاع تب ہی ممکن ہے۔ جب ہم آپس میں اتحاد کی فضا قائم کریں گے۔