بولان میڈیکل کالج کے اساتذہ اور طلبہ وفد کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ
لاہور (سٹاف رپورٹر)بولان میڈیکل کالج کے اساتذہ اور طلباء نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیااور الرازی ہال میں وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سے ملاقات کی اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان، طالبعلم اظہار حمید بلوچ، بولان میڈیکل کالج سے ٹیم مینیجر ڈاکٹر صادق کاکڑ ، ڈاکٹر آدم حمید بلوچ اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر مجاہد کامران نے پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ اور مختلف شعبہ جات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی بولان میڈیکل کالج کے وفد میں شریک اساتذہ اور طلباء و طالبات نے بلوچستان کے طلباء کو پنجاب یونیورسٹی میں داخلے اور سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔