عوامی تحریک نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز تجویز کر دیئے
لاہور( خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز تجویز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کمیشنز آف انکوائری ایکٹ 1956 ء کے تحت سپریم کورٹ کو لکھا جانے والا خط حکومت واپس لے اور اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے نئے ٹی او آرز کے ساتھ با اختیار انکوائری کمشن کی تشکیل کیلئے آرڈیننس جاری کیا جائے ، خزانے کو نقصان پہنچانے والے ہر فرد کا کڑا احتساب کیا جائے تاہم قومی خزانے کے امین وزیر اعظم کا احتساب سب سے پہلے ہونا چاہیے ۔ پانامہ لیکس انکشافات معاشی دہشتگردی ہے ، ایکشن پلان کے تحت فوجی عدالت بھی اس کی تحقیق کر سکتی ہے ۔