عوام حکومت اور اپوزیشن دونوں سے مایوس ہیں: شاہ اویس نورانی
لاہور ( سپیشل رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ جے یو پی حزب ِاحتساب کا کردار ادا کرے گی۔ پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کے حامی ہیں۔ عوام حکومت اور اپوزیشن دونوں سے مایوس ہیں۔اپوزیشن کی اکثر جماعتیں صوبائی حکومتوں کا حصہ ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن نہیں امریکہ اور چین کے حامیوں کے درمیان جنگ ہو رہی ہے۔