امریکہ ، بھارت اور اسرائیل نے پاکستان کیخلاف گٹھ جوڑ کر رکھا ہے: علامہ ریاض حسین
لاہور ( سپیشل رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتی ہیں۔ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا عالمی ساز ش ہے۔بھارت ، امریکہ اور اسرائیل نے پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ کر رکھا ہے۔قوم پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے متحد ہو جائے۔پاکستان نظام مصطفی کے نفاذ سے ہی قائم رہ سکتا ہے۔بیرونی سازشوں کو ناکام بناکر پاکستان کو عظیم تر بنائیں گے۔